ابنا: بحرين کے علاقے بني جمرہ کے باشندوں نے مظاہرہ کرکے بحرين کي سيکورٹي فورس کے ذريعے اس علاقے کا محاصرہ کئےجانےاور رہائشي مکانات پر حملوں کي مذمت کي - خبروں ميں بتايا گيا ہے بني جمرہ کے باشندوں نے بحريني وزارت داخلہ کے اقدامات کي مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے کا محاصرہ فوري طور پر ختم کرے -
بحرين کي وزارت داخلہ نے اس علاقے ميں سيکورٹي فورس کو مکمل طور پر الرٹ ہوجانے کا حکم دے ديا ہے -
ادھر شاہ بحرين نے دو سو چاليس برطانوي باشندوں کو بحرين کي شہريت دي ہے - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ شاہ بحرين حمد بن عيسي آل خليفہ نے جو برطانيہ کے دورے پر ہيں ، دوسو چاليس برطانوي باشندوں کو بحرين کي نيشنلٹي دينے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ شہريت بحرين کي خدمت اور شاہي خاندان سے دوستي کي وجہ سے دي جارہي ہے –
اس سے پہلے بھي رپورٹوں ميں بتايا جاچکا ہے کہ آل خليفہ حکومت نے پانچ ہزار شامي پناہ گزينوں کو بحرين کي شہريت دي ہے - آل خليفہ حکومت ملک ميں آبادي کا تناسب بدلنے کي غرض سے دوسرے ملکوں کے باشندوں کو فراخدلي کے ساتھ بحرين کي شہريت دے رہي ہے-
اب تک ہزاروں کي تعداد ميں متعدد عرب ملکوں کے باشندوں کے علاوہ بڑي تعداد ميں ہندوستاني اور پاکستاني مزدوروں کو بھي اس ملک کي شہريت دي جاچکي ہے -
قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں اسي فيصد شيعہ مسلمان ہيں -
بحرين کي شاہي حکومت دوسرے ملکوں کے باشندوں کي شہريت دے کے آئندہ پندرہ سال ميں آبادي کا تناسب تبديل کرکے شيعوں کي آبادي تيس فيصد کردينا چاہتي ہے –
.......
/169